China History

تاریخ چین

File:Flag of the People's Republic of China.svg
۔چین کو دنیا کی سب سے پرانی تہذیبوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے  جو کہ آج ایک کامیاب ریاست کے روپ میں موجود ہیں اور اس کی ثقافت چھ ہزار سال پرانی ہے۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد ہونے والی چین کی خانہ جنگی کے اختتام پر چین کو تقسیم کرکے دو ممالک بنا دیا گیا، ایک کا نام عوامی جمہوریہ چین اور دوسری کا نام جمہوریہ چین رکھا گیا۔ عوامی جمہورمداخلت سے تقریبا محفوظ رہیں اور اسی وقت سے اس کی زبان تحریری شکل میں موجود ہے۔ چین کی کامیابی کی تاریخ کوئییہ چین کے کنٹرول میں مین لینڈ، ہانگ کانگ اور میکاؤ، جبکہ جمہوریہ چین کا کنٹرول تائیوان اور اس کے ملحقہ علاقوں پر تھا۔

چین کی تہذیب دنیا کی ان چند ایک تہذیبوں میں سے ایک ہے جو بیرونی  چھ ہزار سال قبل تک پہنچتی ہے۔ صدیوں تک چین دنیا کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ قوم ، مشرقی ایشیا کا تہذیبی مرکز رہا جس کے اثرات آج تک نمایاں ہیں۔ اسی طرح چین کی سرزمین پر بہت ساری نئی ایجادات ہوئی ہیں جن میں چار مشہور چیزیں یعنی کاغذ، قطب نما، بارود اور چھاپہ خانہ بھی شامل ہیں۔
چونگ گَوا چین کومینڈریئن چینی میں چونگ گَوا کہتے ہیں۔ چونگ کا مطلب ہے درمیانی یا مرکزی اور گَوا کا مطلب ہے ملک یا علاقہ۔ اس کا اردو ترجمہ، مرکزی علاقہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم کچھ آراء یہ بھی پائی جاتی ہیں کہچونگ گَوا کا مطلب (دنیا کا) مرکزی حصہ ہے۔ لیکن یہ اصطلاح چینی تاریخ میں باقاعدگی سے استعمال نہیں ہوئی اور مختلف اوقات میں اس کو مختلف سماجی اور سیاسی مطالب دے گئے ۔ بہار اور خزان کے عرصے کے دوران یہ اصطلاح اس ریاست کے لیے استعمال کی جاتی تھی جو مغربی ژاؤ بادشاہت سے منسوب تھی اور جو ییلو ریور (ہوانگ ہی) کی وادی میں تھی۔ لیکن اس میں کچھ علاقے شامل نہ تھے مثلا چو کے علاقے جو دریائے ینگتز کے کنارے واقع تھے اور مغری کی طرف اوین کے علاقے۔ ہن بادشاہت کے دوران چو، اوین اور دوسری منسلکہ علاقوں نے خود کو ژونگوو کے ساتھ جوڑ لیا اور یہ سب مل کر اب نئے ژونگوو ملک کے اٹوٹ انگ بن چکے تھے۔

ہن دور کے دوران اور قبل، چونگ گَوا کے تین مختلف معنی مستعمل تھے:
 1.دارلحکومت کے ارد گرد کا علاقہ یا بادشاہی علاقہ
 2.مرکزی حکومت کے براہ راست زیر انتظام علاقے
 3.وہ علاقہ جو اب چین کا شمالی میدان کہلاتا ہے

ہن بادشاہت کے اختتام پر ہونے والی تقسیم کے دوران، ژونگوو کی اصطلاح کو شمالی صوبے کے خانہ بدشوں نے نئے معنی پہنائے۔ ییلودریا کی وادی کھونے کے بعد یہ معنی پختہ ہوگیا۔

چونگ گَوا نے تیزی سے حرکت کرکے مزید جنوبی علاقوں کو اپنے ساتھ ملا لیا جس کے نتیجے کے طور پر یہ سارا علاقہ ایک سیاسی اکائی/وحدت بن گیا جو دریائے ینگتز اور دریائے پرل پر مشتمل تھا۔ تنگ باشاہت کے دوران باربیرین سلطنتیں جیسا کہ ژیانگ بی اور ژیانگ نو بھی اس میں شامل ہو گئیں۔

موجودہ عوامی چین نے جب سے مین لینڈ کا نظم و نسق سنبھالا اور عوامی جمہویریہ چین نے ژونگوو سے مراد وہ تمام علاقے لیے جو ان کے سیاسی انتظام میں تھے۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ تمام 56 لسانی گروہ ژونگوورین ہیں اگرچہ یہ دعوٰی سیاسی طور پر متنازعہ ہے خصوصا جب چونگ گَوا سے مراد عوامی جمہوریہ چین لیا جاتاہے